ائی وائی سی‘ این ایس یو ائی نے یو جی سی کے ڈی ریزو پوسٹوں پر بی جے پی کو بنایا تنقید کانشانہ

,

   

کانگریس ہاوز میں گوا یونٹ یوتھ کانگریس صدر جوئیل انڈراٹے ایک پریس کانفرنس کے دوران مذکورہ مسئلہ پر بی جے پی حکومت کو تنقید کانشانہ بنایاہے۔

پناجی۔انڈین یوتھ کانگریس(ائی وائی سی) او رنیشنل اسٹوڈنٹس یونین برائے انڈیا(این ایس یو ائی) نے یونیورسٹی گرانٹس کمیشن(یوجے سی) کے ’ڈی ریزو‘ پوسٹوں کے لئے جو ایس سی ایس ٹی او راوبی سی افراد ہیں اور اس کو جنرل زمرے میں شامل کرنے کی مبینہ کوشش کو اپنی شدید تنقید کانشانہ بنایاہے۔

کانگریس ہاوز میں گوا یونٹ یوتھ کانگریس صدر جوئیل انڈراٹے ایک پریس کانفرنس کے دوران مذکورہ مسئلہ پر بی جے پی حکومت کو تنقید کانشانہ بنایاہے۔این ایس او ائی گوا صدر نوشاد چودھری او رگوا یونٹ ائی وائی سی جنرل سکریٹری اہراز ملا بھی اس موقع پر موجود تھے۔

انڈراڈے نے منگل کی شام کو کہا تھا کہ ایس سی‘ ایس ٹی اور او بی سی زمروں کے لئے محفوظ پوسٹوں کو ”ڈی ریزوریشن“ کرنے کا مشورہ پر مشتمل اپنی مسودہ گائیڈلائنس اس کی ویب سائیڈ سے یو جی سے نے دستبرداری اختیار کرلی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ”اگر اس پر عمل ہوتا ہے تو پھر بھوجن سماج کے نوجوان تحفظات سے محروم ہوجائیں گے۔ ہم بی جے پی حکومت کی اس کاروائی کی مذمت کرتے ہیں جس میں تحفظات ہٹانے کے لئے حربے کھیلے جارہے ہیں۔

اہراز ملا نے کہاکہ کانگریس لیڈر راہول گاندھی مشکلات کو سمجھنے اور ”بھوجن سماج سے جڑنے“ کے لئے بھارت جوڑو نیائے یاترا نکالے ہیں۔ پسماندہ سماج سے ہم جڑنے کی کوشش کررہے ہیں مگر دوسری جانب یو جی سی بھوجن سماج سے ان کے حقوق چھینے کی پہل کررہا ہے“۔

انہوں نے مزیدکہاکہ بی جے پی کی ائیڈیالوجی ”مخالف بھوجن“ ہے۔انہوں نے کہاکہ ائین لوگوں سے ان کے حقوق چھیننے کا نہیں مساوات کا درس دیتا ہے۔

نوشادچودھری نے کہاکہ اگر یہ مسودہ حقیقت بن جاتا ہے تو پھر بھوجن سماج کا نوجوان ناانصافی کا سامنا کریگا۔

بی جے پی کو تنقید کانشانہ بناتے ہوئے ”بھوجن سماج اسٹوڈنٹس پر یہ ایک حملہ ہے“۔انہوں نے کہاکہ رہنماخطوط کے مسودے میں تجویز کیاگیا ہے کہ اگر ایس سی‘ ایس ٹی اور او بی سی زمروں میں کافی امیدوار دستیاب نہیں ہیں تو عام زمرے سے ان عہدوں پر بھرتی کی جائیگی۔