ائی ٹی قوانین کی تعمیل پر حکومت نے ٹوئٹر کو روانہ کیا’ایک آخری نوٹس‘۔

,

   

نئی دہلی۔اتوار کے روز حکمت نے ایک نوٹس ٹوئٹر کے نام جاری کرتے ہوئے نئے ائی ٹی قوانین کی تعمیل کے لئے ”فوری“ ایک آخری موقع دیاہے اور آگاہ کیاہے کہ قواعد کی ناکامی کی صورت میں اس پلیٹ فارم کو ائی ٹی ایکٹ کے تحت استثنیٰ سے محروم کرنا پڑے گا۔

مذکورہ وزرات برائے الکٹرانک او رانفارمیشن ٹکنالوجی (ایم ای ائی ٹی وائی) نے کہاکہ یہ ٹوئٹرکے قواعد پر عمل آواری سے انکار نے مائیکرو بلاگینگ سائیڈ کے اس ”پلیٹ فارم پر ہندوستانی کو محفوظ تجربہ فراہم کرنے کی سمت پیش رفت او رکوششوں میں کمی“کو ظاہر کرتا ہے۔

مذکورہ ائی ٹی منسٹر نے کہاکہ ”ایسا لگ رہا ہے کہ ایک دہا سے زائد ہندوستان میں اپنا کام انجام دینے کے باوجود وہ ٹوئٹر ائی این سی ایسا طریقے کار بنانے سے انکر کررہا ہے جس سے ہندوستانی عوام بروقت اور شفاف انداز میں اور منصفانہ عمل کے واضح طور پر شناخت وسائل ذریعہ پلیٹ فارم پراپنے معاملات حل کرسکیں گے“۔

تاہم اس نوٹس میں ان قوانین کی تعمیل کے لئے کوئی قطعی وقت مقرر نہیں کیاگیاہے