ائی ٹی ڈپارٹمنٹ نے تاملناڈو وزیر سینتھال بالاجی سے منسلک سرکاری عہدیداروں پر چھاپے مارے

,

   

چینائی‘کورور اور کوئمبتور پر یہ دھاوے انجام دئے گئے ہیں۔ چینائی۔انکم ٹیکس (ائی ٹی) محکمہ نے تاملناڈو بھر میں بیک وقت چالیس مقامات پرریاستی وزیر برائے آبکاری‘ الکٹرسٹی‘ اور پروہبیشن وی سینتھال بالاجی کے قریبی مانے جانے والے سرکاری عہدیداروں کے مقامات پر چھاپہ ماری کی ہے۔

جمعہ کے روز چینائی‘کورور اور کوئمبتور پر یہ دھاوے انجام دئے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق تاملناڈو اسٹیٹ کارپوریشن لمیٹیڈ(ٹی اے ایس ایم اے سی) کے تحت اسٹورس مبینہ طور پر شراب کی بوتل کے لئے10-20روپئے اضافی وصول کرتے ہیں ریاست بھر سے جمع ہونے والی رقم سینتھال بالاجی کے خزانے میں جاتی ہے۔

ویلا پورم اور چینگالا پاٹو میں پیش ائے ہوچ سانحہ کے پس منظر میں تاملناڈو بی جے پی اسٹیٹ صدر کے انا ملائی نے سینتھال بالاجی کے کابینہ سے استعفیٰ کی مانگ کی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے ای ڈی اور پولیس کو سینتھال بالاجی کے خلاف ایک تحقیقات کو دوبارہ شروع کرنے کی ہدایت دی ہے لہذا شفاف طریقے تحقیقات ممکن نہیں ہے۔

چیف منسٹر ایم کے اسٹالن کی فیملی سے مبینہ وابستگی کے ضمن میں پچھلے ماہ جی اسکوئر رائیل اسٹیٹ کمپنی پر اائی ٹی عہدیداروں نے چھاپہ مارا تھا۔

ای ڈی نے پبلک سکیٹر الکٹریکل پاؤر جنریشن اور ڈسٹری بیوشن انڈر ٹیکنگ تاملناڈو جنریشن اینڈ ڈسٹری بیوشن کارپوریشن (ٹیاے این جی ای ڈی سی او) میں اسکام کے ضمن میں چھاپے مارے تھے۔