ائی ڈی کوان لائن سٹے بازی میں داؤ د کا بھائی ملوث ہونے کاشبہ

,

   

مذکورہ ای ڈی نے ایم او بی ایپ کے منی لانڈرنگ اپریشنوں میں ملوث دیگر بڑے کھلاڑیوں کی بھی کامیابی سے شناخت کی ہے
نئی دہلی۔ذرائع کے مطابق انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی)‘جومہادیو ان لائن بکس(ایم او بی)کی تحقیقات کررہی ہے نے اس کے پروموٹرزکے بھارت میں انتہائی مطلوب انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کے بھائی مستقیم کے ساتھ مشتبہ تعلقات کاپتہ چلایاہے۔

تحقیقات سے وابستہ مالیاتی جانچ ایجنسی کے ذرائع کے مطابق ای ڈی کوشبہ ہے کہ متحدہ عرب امارات میں مقیم سوربھ چندرا کراور روی اپل‘ ایم وی بی کے پرموٹرنے مستقیم کے ساتھ اس سے ملتی جلتی بیٹنگ گیمنگ ایپس میں پاکستان سے ایک”کھیل یار“کو چلانے کا معاہدہ کیاتھا۔

ایک ذرائع نے بتایاکہ تحقیقات کے دوران پتہ چلاہے کہ ایم او بی 50سے زیادہ بیٹنگ او رگیمنگ ایپس اور سائیڈس کو غیر قانونی طور پر آن لائن چلاتا ہے۔تاہم اس نے مفرور انڈورلڈ ڈان داؤ دابراہیم کے بھائی کی مدد سے پاکستان میں کام کرنے والے کھیل یارکے لنکس کاپتہ لگایاہے۔

ذرائع نے مزیدبتایاکہ ایپ کو داؤد کے سنڈیکیٹ کی سرپرستی حاصل ہے۔ذرائع نے مزیدانکشاف کیاکہ کھیلویار اس سال کے شروع سے سری لنکامیں منعقدایک ٹی 20ٹورنمنٹ کے دوران ایجنسی کی نظر میں آیاتھا‘ جس نے ایجنسی کی آنکھیں کھول دی تھیں۔

داؤد ابراہیم ممبئی میں پیش ائے 1993مارچ کے بم دھماکوں کا ماسٹر مائنڈ پر شبہ ہے کہ وہ 1980کی دہائی کے اوائل میں مہارشٹرا پولیس کی نظر میں مجرمانہ سرگرمیو ں کے حوالے سے آنے کے بعد ہندوستان سے فرار ہوگیاتھا۔

خیال کیاجاتا ہے کہ وہ پاکستان میں رہتاہے۔ مستقیم پر شبہ ہے وہ 1997میں جاری پاکستانی پاسپورٹ حاصل کرنے کے بعد رہائشی ویزا پر دبئی میں رہ رہا ہے۔

ذرائع نے بتایاکہ تاہم اس پر ہندوستان میں کوئی مجرمانہ مقدمہ نہیں ہے جبکہ وہ برسوں قبل ہندوستان سے فرار ہوگیاتھ۔تاہم اعلی حکام اپنی زبان بند رکھے ہوئے ہیں۔

اس سال فبروری میں چادرکر کی شادی کی تقریب کے موقع پرپیسوں کے عوض شادی میں شرکت کرنے والے 30بالی ووڈ کے ستارے پہلے سے ہی ای ڈی کی نظر میں ہیں‘ان پر دوبئی میں ایک پارٹی میں بھی شریک ہونے کا الزام ہے۔

ای ڈی ذرائع کایہ بھی دعوی ہے کہ ان فلمی ستاروں میں مذکورہ ایم وی بی ایپس کی تائید بھی کی ہے۔ اسبات کا بھی الزام ہے کہ ایم او بی نے دوبئی میں شادی کی تقریب پروگرام پر تقریبا200کروڑ روپئے خرچ کیے جس میں خانگی جٹ طیاروں کے ذریعہ مذکورہ خاندان کے افراد کو ناگپور سے دوبئی لے جانا کے لئے کرایہ کی ادائیگی بھی شامل ہے۔

ای ڈی کی جانچ میں یہ بھی پتہ چلا ہے کہ شادی میں پرفارم کرنے کے لئے مشہور فلمی ستاروں کی خدمات حاصل کی گئی تھیں۔ شادی تقریب کا انتظام کرنے والوں‘ رقصاؤں‘ ڈاکیوریٹرس وغیرہ کوممبئی میں رکھا گیاتھا اوران کی رقومات کی ادائیگی کے لئے حوالہ چیانلوں سے استفادہ اٹھایاگیاتھا۔

مالیاتی تحقیقاتی ایجنسی نے 15ستمبر کوکہاتھا کہ اس نے ایم او بی ایپ سے منسلک منی لانڈرنگ نٹ ورک میں کولکتہ‘بھوپال‘ ممبئی وغیرہ جیسے شہروں میں بڑے پیمانے پر تلاشی لی ہے اورکافی تعدادمیں مجرمانہ شواہد اکٹھا کئے ہیں اور 417کروڑ روپئے ضبط شدہ رقم کو منجمد کردیاہے