ابراہیم رئیسی کا 22 اپریل کو دورہ پاکستان

   

تہران : ایران کے صدر ابراہیم رئیسی, ایران کے اسرائیل پر فضائی حملے کے بعد مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باوجود اگلے ہفتے شیڈول کے مطابق پاکستان کا دورہ کریں گے۔پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نینے جمعرات کو کہاکہ رئیسی 22 اپریل کو تین روزہ سرکاری دورے پر دارالحکومت اسلام آباد پہنچیں گے۔ڈار نے مزید تفصیلات نہیں بتائیں، لیکن یہ دورہ دونوں فریقوں کی جانب سے تعلقات کو بہتر بنانے کی کوششوں کا حصہ لگتا ہے جو جنوری میں مختصر طور پر تناؤ کا شکار ہو گئے تھے۔اس وقت تہران اور اسلام آباد نے ان عسکریت پسندوں کو نشانہ بنانے کے لیے ایک دوسرے کے علاقے میں جیسے کو تیسا کی بنیاد پر حملے کیے تھے جنہیں ایک دوسرے کی سیکیوریٹی فورسز پر حملہ کرنے کا الزام دیا جاتا ہے۔لیکن دونوں فریقوں نے جلد ہی سیکیورٹی تعاون کو بہتر بنانے کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔اس دورے کا اعلان شام میں ایک مشتبہ اسرائیلی حملے میں ایرانی قونصلر کی عمارت میںدو ایرانی جنرلوں کی ہلاکت کے بعد اسرائیل پر غیر معمولی فضائی حملے شروع کرنے کے چند دن بعد کیا گیا تھا۔ایران کے اسرائیل پر پہلی بار براہِ راست حملے کے بعد مبصرین کا کہنا ہے کہ اگر مشرقِ وسطیٰ کی ان بڑی طاقتوں کے درمیان تنازع شدت اختیار کرتا ہے تو یہ نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کو متاثر کر سکتا ہے۔
روسی بمبار طیارہ گر کر تباہ،ایک ہلاک
ماسکو: روس کا ٹی یو-22ایم 3 اسٹریٹجک بمبار طیارہ اسٹاوروپول علاقہ کے کراسنوگواردیسکی میں گر کر تباہ ہوگیا جس میں عملے کا ایک رکن ہلاک ہوگیا۔علاقائی گورنر ولادیمیر ولادیمیروف نے سوشل میڈیا پر کہا کہ “بدقسمتی سے عملے کے تیسرے رکن کی موت ہو گئی ہے اور چوتھے پائلٹ کی تلاش جاری ہے ۔طیارہ اپنا مشن مکمل کرکے واپس اپنے ہوائی اڈہ پر لینڈنگ سے قبل حادثہ کا شکار ہوگیا ہے۔