ابراہیم طہٰ او آئی سی کے نئے جنرل سکریٹری منتخب

,

   

دوحہ : چاڈ کے سابق وزیر خارجہ ابراہیم طہٰ 5 سالہ مدت کیلئے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے نئے سکریٹری جنرل منتخب ہوگئے ہیں ۔ انتخابات کے اعلان کے بعد سفیر طہٰ نے وزارت خارجہ کی کونسل کے 47 ویں اجلاس میں اپنے عہدہ کا حلف لیا ۔ او آئی سی کے نئے چیف موجودہ سکریٹری جنرل کی میعاد کے اختتام پر /17 نومبر 2021 ء کو اپنے عہدہ کا جائزہ لیں گے ۔ اسی دوران سعودی عرب نے حسین ابراہیم طہٰ کے انتخاب کا خیرمقدم کیا ۔ افریقی گروپ کے تیئں سعودی عرب کے سابق عہد کو پورا کیا گیا ہے ۔ او آئی سی چارٹر کے مطابق سکریٹری جنرل کا انتخاب جغرافیائی نمائندگی کی اساس پر کیا جاتا ہے ۔ سعودی عرب کے وزیر خارجہ پرنس فیصل بن فرحان نے کہا کہ سعودی عرب نئے سکریٹری کی مکمل تائید کرتا ہے ۔ توقع کرتا ہے کہ وہ دنیا بھر میں اسلامی کاز کیلئے سرگرم رول ادا کریں گے ۔