ابوظہبی میں نئی میڈیکل یونیورسٹی کا افتتاح

   

ابوظہبی : متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے دارالحکومت ابوظہبی میں نئی میڈیکل یونیورسٹی کا افتتاح عمل میں لایا گیا ہے جو خلیفہ یونیورسٹی سے ملحق ہے۔ بتایا گیا کہ نئی یونیورسٹی کے پہلے بیاچ کے لئے 5 سالہ کورس مفت رہے گا۔ خلیفہ یونیورسٹی کالج آف میڈیسن اینڈ ہیلت سائنسیس کے ڈین ڈاکٹر جان راک نے فخریہ طور پر بیان کیا ہے کہ اُن کا کالج عصری، اختراعی نصاب فراہم کرتا ہے۔ جس کے لئے نہایت اعلیٰ تعلیم یافتہ فیکلٹی کو مقرر کیا گیا ہے۔ یونیورسٹی کالج میں مثالی طبی تعلیم کا نصاب پڑھایا جاتا ہے۔ ابوظہبی میں اوّلین میڈیکل اسکول اور یو اے ای میں یہ پہلا ادارہ ہے جو 4 سالہ ایم ڈی پروگرام بھی پیش کررہا ہے۔