ابوظہبی کے پانچ ائیر پورٹس سے رواں سالمسافروں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ

   

ابوظہبی : متحدہ عرب امارات کے پانچ ائیر پورٹس پر رواں سال کی تیسری سہ ماہی کے دوران اپنے مسافروں کے بارے میں اعداد و شمار پیش کیے ہیں جن کے مطابق 47 لاکھ مسافروں نے ان ائیر پورٹس کے ذریعہ امارات کے اندر اور باہر کے سفر کیے ہیں۔تیسری ماہی میں مجموعی طور پر مسافروں کی آمدو رفت میں اڑھائی سو فیصد کا اضافہ ہے۔ جو پچھلے سال کی تیسری سہ ماہی کے مقابلے میں 1،3 ملین یعنی تیرہ لاکھ زیادہ تعداد ہے۔جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق یہ اعداد و شمار ابو ظہبی انٹرنیشنل ، العین انٹر نیشنل ، الباتین ائیر انٹر نیشنل ، دلما آئی لینڈ،سر بانی یاس آئی لینڈ پرموجود ائیرپورٹس پر مسافروں کی آمدورفت کے متعلق ہے۔یہ بات ابو ظہبی ائیر پورٹس کے ایم ڈی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر جمال سالم الظاہری نے بتائی ہیکہ ان پانچ ائیرپورٹس پر 30 ستمبر2022 تک آمدو رفت پر 2020 اور 2021 کے دوران کل مسافروں کی امد و رفت 10982114 تک رہی جبکہ رواں سال یہ تعداد 15 ملین یعنی دیڑھ کروڑ تک پہنچ گئی ہے۔ان اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہیکہ امارات میں فضائی کمپنیوں کے کاروبار میں کس تیزی کے ساتھ بہتری ہوئی ہے۔ اس بہتری لانے میں نئے فضائی روٹس کی شمولیت، نئی ائیر لائنز کی اس کا ابو ظہبی میں کام شروع کرنا اور جبکہ فضائی مسافروں کو نئی سفری سہولتوں اور آسائش میں اضافہ بھی ہے۔