اب تک کا سب سے بڑا ’نکسلی خاتمہ آپریشن‘ ملتوی

   

جگدل پور ۔ 10 مئی (یو این آئی) ہندوستان اور پاکستان کے درمیان پیدا ہونے والے کشیدہ ماحول کے پیش نظر چھتیس گڑھ اور تلنگانہ کی سرحد پر کیریگٹہ پہاڑیوں میں پندرہ دن سے زیادہ عرصہ سے جاری نکسل خاتمہ آپریشن عارضی طور پر روک دیا گیا ہے ۔ چھتیس گڑھ اور تلنگانہ کی سرحد پر واقع کریگٹہ کی پہاڑی کو سیکورٹی فورسز نے پندرہ دن تک گھیرے میں رکھا ۔ اس دوران 26 سے زیادہ نکسلی مارے گئے لیکن اب ہندستان اور پاکستان کے درمیان کشیدہ ماحول کے پیش نظر کریگٹہ آپریشن کو عارضی طور پر روک دیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اور ہندستان کے درمیان گزشتہ ایک ہفتے سے تقریباً جنگ جیسی صورتحال ہے ۔ آج اطلاعات آئی ہیں کہ پاکستان اپنی فوج سرحدی علاقے میں بھیج رہا ہے ۔ اس کی وجہ سے تلنگانہ-چھتیس گڑھ سرحد پر کریگٹہ آپریشن کو عارضی طور پر روک دیا گیا ہے ۔ مرکزی سیکورٹی فورسز سمیت تمام سیکورٹی اہلکاروں کو واپس بلانے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ تمام فوجیوں کو ہیڈ کوارٹر رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ نکسلیوں کے خلاف بیجاپور میں گزشتہ 18 دنوں سے ملک کا سب سے بڑا نکسل آپریشن جاری تھا۔