اب 150 سال قدیم سنہری مسجد کا نمبر ، بلڈوزر تیار !

,

   

نئی دہلی: ’’نئے بھارت‘‘ میں دہلی کی 700 سال پرانی شاہی سنہری مسجد اور 900 پرانے اخوند جی مزار پر ڈی ڈی سی کی بلڈوزر کارروائی کے بعد اب 150 سال پرانی مسجد کی ممکنہ باری ہے۔ این ڈی ایم سی یعنی نئی دہلی میونسپل کونسل نے دہلی میں واقع سنہری باغ مسجد کو ہٹانے کیلئے لوگوں سے تجاویز مانگی ہیں۔ تاہم لوگوں کی تجاویز آنے سے پہلے ہی یہ معاملہ دہلی ہائی کورٹ میں پہنچ گیا ہے۔ مسجد کے امام 150 سال پرانی مسجد سنہری باغ کے مجوزہ انہدام کے معاملے کو لیکر ہائی کورٹ پہنچے ہیں، جس پر 28 فروری کو سماعت ہوئی تھی۔ چہارشنبہ کی سماعت کے دوران دہلی ہائیکورٹ کو بتایا گیا کہ قومی دارالحکومت میں سنہری باغ مسجد کے مجوزہ انہدام کا معاملہ اس کی سفارش کیلئے ہیریٹیج کنزرویشن کمیٹی کو بھیج دیا گیا ہے۔