اتراکھنڈ میں سرکاری گاڑیوں پر جی پی ایس سسٹم کی تنصیب

   

نینی تال : اتراکھنڈ کے مشکل جغرافیائی حالات اور قدرتی آفات کو مدنظر رکھتے ہوئے راحت اور بچاؤ کاموں میں استعمال ہونے والی سرکاری گاڑیوں میں گلوبل پوزیشننگ سسٹم (جی پی ایس) نصب کیا جائے گا۔اس سلسلے میں معلومات دیتے ہوئے نینی تال کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اشوک جوشی نے کہا کہ اس سلسلے میں ضلع کے تمام افسران کو ہدایت دے دی گئی ہے ۔مسٹر جوشی نے کہا کہ جاری کردہ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ آپ کے محکمہ کی گاڑیوں کا رجسٹریشن نمبر، نام اور ڈرائیوروں کا موبائل نمبر اور جی پی ایس نمبر فوری طور پر اسٹیٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹر کو دستیاب کرایا جائے ۔