لکھنؤ: اترپردیش حکومت نے اتراکھنڈ کی طرز پر ریاست میں 60سال یا اس سے زیادہ عمر کے صحافیوں کو پنشن اسکیم کا فائدہ دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔اطلاعات و رابطہ عامہ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے چہارشنبہ کو یہ جانکاری دیتے ہوئے بتایا گیا کہ حکومت کی جانب سے اس حوالے سے آرڈر جاری کردیا گیا ہے ۔ محکمہ کے اڈینشنل ڈائرکٹر انشومان رام ترپاٹھی کی جانب سے گذشتہ ہفتے جمعہ کو جاری سرکلر میں سبھی اضلاع سے اطلاعات افسر سے 60سال یا اس سے زیادہ عمر کے صحافیوں کی تفصیل ایک ہفتے کے اندر دینے کو کہا گیا ہے ۔