اترپردیش۔مدرسہ سے ہتھیار برآمد‘ چھ گرفتار

,

   

ذرائع کے مطابق خفیہ جانکاری ملنے کے بعد پولیس نے بجنور کے دارلقرآن حمیدیہ مدرسہ میں دھاوا کیاتھا

بجنور۔ ریاست اترپردیش کے ضلع بجنور کے مدرسہ میں دھاوا کرتے ہوئے پولیس نے چھ لوگوں کوگرفتار کرلیا اور ہتھیار بھی برآمدکئے۔

ذرائع کے مطابق خفیہ جانکاری ملنے کے بعد پولیس نے چہارشنبہ کے روز بجنور کے دارلقرآن حمیدیہ مدرسہ میں دھاوا کیاتھا۔

سرکل افیسر (سی او) کریپا شنکر کاننوجیا نے کہاکہ تین دیسی ساختہ پستول‘ ایک 32بور کی پستول اور بھاری مقدار میں گولیاں مدرسہ سے برآمد کی گئی ہیں۔

ہتھیار اور گولیاں دوائیوں کے ڈبے میں رکھے گئے تھے۔

پولیس نے کہاکہ جن لوگوں کی گرفتاری عمل میں ائی ہے ان سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔

ان میں سے ایک ملزم کاتعلق بہار سے اور اس کا دعوی ہے کہ وہ مدرسہ میں ٹیچر ہے۔

مدرسہ میں 25طلبہ ہیں جن میں سے 14کا تعلق بہار سے ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہے