اترپردیش۔ ایس پی لیڈر اعظم نمونیا کی وجہہ سے اسپتال میں شریک

,

   

جمعرات کے روز تمام طبی جانچ کرلی گئی ہے اور 74سالہ اعظم خان پھیپھڑوں میں خرابی کی وجہہ سے ائی سی یو میں ہیں۔ ماہرین کے ایک ٹیم ان کی دیکھ بھال کررہی ہے وہ مسلسل طبی نگرانی میں رکھے گئے ہیں


لکھنو۔ سماج وادی پارٹی کے سینئر لیڈر اور سابق وزیراعظم خان کو نمونیا اور سانس لینے میں دشواری کے بعد میدانتا اسپتال میں داخل کیاگیاہے۔

میدانتا اسپتال سے سرکاری جانکاری کے مطابق چہارشنبہ کے رات کومذکورہ سینئر قائد کو اسپتال میں داخل کیاگیاہے۔

مذکورہ بلیٹن میں کہاگیاہے کہ ”جمعرات کے روز تمام طبی جانچ کرلی گئی ہے اور 74سالہ اعظم خان پھیپھڑوں میں خرابی کی وجہہ سے ائی سی یو میں ہیں۔

ماہرین کے ایک ٹیم ان کی دیکھ بھال کررہی ہے وہ مسلسل طبی نگرانی میں رکھے گئے ہیں۔ ان کی حالت بہتر اور قابو میں ہے“

اور بتایاگیاکہ ڈاکٹر دلیپ دوبے اور ان کی ٹیم مذکورہ لیڈر کا علاج کررہے ہیں۔