اترپردیش اسمبلی انتخابات 2022: 40 فیصد خواتین کو امیدوار بنائے گی کانگریس, پرینکا گاندھی نے کیا وعدہ

,

   

لکھنؤ: کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے اعلان کیا ہے کہ کانگریس  پارٹی اترپردیش میں اگلے سال ہونے والے اسمبلی انتخابات میں 40 فیصدی خواتین کو ٹکٹ دے گی۔ پرینکا واڈرا نے منگل کو پارٹی کے ریاستی دفتر پر پریس کانفرنس میں کہا کہ اترپردیش کی سیاست میں خواتین کی شراکت داری بڑھانے اور انہیں بااختیار بنانے کے لئے کانگریس نے کل یہ اہم فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ ریاست کی ہر اس خاتون کے لئے ہے, جو تبدیلی چاہتی ہے انصاف چاہتی ہے اور ایسا اسی وقت ممکن ہے جب اس میں یکسانیت اور سماجی سیکورٹی کا احساس پیدا ہوسکے۔