اترپردیش اسمبلی انتخابات2022:چھٹے مرحلے میں ووٹنگ آج

   

اترپردیش7 میں چھٹے مرحلے کے تحت پوروانچل خطے کی 10 اضلاع کی 57 سیٹوں پر ووٹنگ کے لیے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ جمعرات کو صبح 7 بجے تا شام 6 بجے تک ووٹ ڈالے جائیں گے۔ پُرامن و غیرجانبدارانہ الیکشن کے لیے الیکشن کمیشن نے سکیورٹی کے پختہ انتظامات کیے ہیں۔جن اضلاع میں کل ووٹ ڈالے جائیں گے ان میں امبیڈکر نگر، بلرامپور، سدھارتھ نگر، بستی، سنت کبیر نگر، مہاراج گنج، گورکھپور، کُشی نگر، دیوریا اور بلیا شامل ہیں۔