اترپردیش: بس و ٹرک میں تصادم، 20 لوگ جھلس گئے۔ وزیر اعظم کا اظہار تعزیت

,

   

کنوج (اترپردیش): ڈبل ڈیکر بس اور ایک ٹرک کے درمیان زبردست تصادم کا حادثہ پیش آیا۔ یہ واقعہ اترپردیش کے کنوج ضلع میں پیش آیا۔ ذرائع کے مطابق اس حادثہ میں 20 افراد ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا کہ کچھ مسافرین بس میں پھنس گئے اور بعض بس سے نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔ اترپردیش چیف منسٹر یوگی ادتیہ ناتھ ضلع مجسٹریٹ پہنچ گئے اور اعلی عہدیداروں کو ہدایات دئے۔ ذرائع کے مطابق یہ بس ایک خانگی ٹراویلس کی بتائی گئی۔ یہ بس فرخ آباد سے جئے پور راجستھان روانہ ہورہی تھی۔ اسٹیشن ہاؤز آفیسر شیلندر کمار مشرا نے بتایا کہ فائر بیگیڈ عملہ آگ پر قابو پانے کی کوشش کررہا ہے۔ بس کے اندر لوگوں کے جھلس کر فوت ہونے کی اندازہ ہے۔

اس کے اندر کتنے افراد فوت ہوئے ہیں تو آگ پر قابو پانے کے بعد ہی پتہ لگایا جاسکے گا۔“ اسی دوران یوگی ادتیہ ناتھ نے اعلان کیا کہ متوفیوں کے ورثاء کو فی کس دو لاکھ روپے اور زخمیوں کو فی کس 50 ہزار روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔ یوگی ادتیہ ناتھ نے ریاستی وزیر رام نریش اگنی ہوتری کو مقام واقعہ پہنچنے کی ہدایت دی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا۔