اترپردیش: شوہر کے دوستوں نے کی بیوی کی اجتماعی عصمت ریزی

,

   

رائے بریلی: چار دوستوں پر مبینہ الزام ہے کہ انہوں نے اپنے دوست کی بیوی کی اجتماعی عصمت ریزی کی۔ یہ واقعہ اترپردیش کے رائے بریلی کے سیرولی پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آیا۔ ذرائع کے مطابق یہ واقعہ جمعہ کی رات متاثرہ خاتون نے پولیس سے رجوع ہوکر ان چارملزمین کے خلاف شکایت درج کروائی۔ اس نے اپنی شکایت میں بتایا کہ وہ چار ملزمین اس کے پڑوسی ہیں۔ جب وہ گھر پر تنہا تھیں اس وقت وہ چاروں میرے گھر آئے اور بندوق دکھا کر میری عصمت ریزی کی۔ اس کے بعد وہ لوگ میرا گلا کاٹ دینا چاہتے تھے لیکن میں وہاں بھاگ نکلنے میں کامیاب ہوگئی۔ ان لوگوں نے مجھے دھمکی دی کہ اگر میں پولیس کے پاس جاؤں تو مجھے مار ڈالیں گے۔

اتوار کے دن متاثرہ خاتون کرائم برانچ کے ایس پی آر کے بھارتیہ سے ملاقات کرتے ہوئے ایک شکایت درج کروائی۔ ایس پی آر کے نے سیرولی پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او سنجے گارگ کو ہدایت دی کہ وہ اس معاملہ کی تحقیقات کریں۔ اس خاتون کا شوہر ایک جرم کے سلسلہ میں مراد آباد جیل میں محروس ہے۔ سنجے گارگ نے بتایا کہ ہم نے ملزمین کے خلاف آئی پی سی سیکشن 376d(اجتماعی عصمت ریزی)، 452اور 307 کے تحت ایک ایف آئی آر درج کرلی ہے۔ ہم نے متاثرہ خاتون کو طبی معائنہ کے لئے دواخانہ سے رجوع کردیا ہمیں ان کی رپورٹس کا انتظار ہے۔ ملزمین مفرور ہیں ہم نے انہیں پکڑنے کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دی ہے۔“