اترپردیش میں غلط سوال کا تنازعہ

   

سپریم کورٹ کا مداخلت سے انکار
نئی دہلی:سپریم کورٹ نے اترپردیش میں 69ہزار اساتذہ کی بھرتی امتحان میں غلط سوالات تنازعہ کے سلسلے میں الہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف عذرداری کی سماعت سے چہارشنبہ کو انکار کردیا۔جسٹس ہیمنت گپتا اور جسٹس انیرودھ بوس کی بنچ نے امیت ترپاٹھی اور دیگر کی عذرداری کی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ہوئی سماعت کے دوران کہا کہ وہ الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ کے فیصلے میں مداخلت نہیں کرے گی۔ عدالت نے حالانکہ عرضی گذاروں کوپھر سے ہائیکورٹ جانے کی چھوٹ دینے پر سوالیہ نشان لگاتے ہوئے کچھ سوالات اور جوابات کنجی پر مغالطہ کی صورت پیدا ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے پورے سلیکشن کے عمل پر روک لگادی تھی۔