اترپردیش میں ٹرین کی ٹکر ، خاتون اور دو بچے ہلاک

   

دوریا (یوپی) ۔ 9 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پولیس کے مطابق اترپردیش کے ضلع دیوریا میں ایک تیز رفتار ٹرین کی زد میں آنے سے بھاٹ پر رانی اسٹیشن پر ایک 35 سالہ خاتون اور اس کے 12 اور 6 سال کے دو بچے ہلاک ہوگئے اور ایک تیسری 4 سالہ لڑکی بھی زخمی ہوگئی۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ خودکشی بھی ہوسکتا ہے۔ تحقیقات جاری ہیں۔