اترپردیش: پولیس اہلکار نماز میں ہوا شریک ، فرقہ وارانہ ہم آہنگی کا مظاہرہ

,

   

اترپردیش: پولیس اہلکار نماز میں ہوا شریک ، فرقہ وارانہ ہم آہنگی کا مظاہرہ

امروہہ: اترپردیش کے امروہہ سے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے ایک غیر معمولی تصویر سامنے آئی ہے، امروہہ کے پولیس کانسٹیبل اور ایک انسپکٹر دونوں کا تعلق مختلف برادریوں سے ہے،انکی ایک ساتھ مل کر اپنے اپنے مذہبی طریقے پر عبادت کرنے کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

کانسٹیبل اصغر خان حسن پور کے علاقے میں عیدگاہ گراؤنڈ میں نماز ادا کرتے ہوئے تصویر میں دکھائی دے رہے ہیں، جبکہ انسپکٹر آر پی شرما قریب کھڑے ہوکر اپنے طریقہ پر عبادت کر رہے ہیں۔ 

عید کے موقع پر یہ تصویر امروہہ کے قصبہ حسن پور پر کلک کی گئی تھی۔

عید کی نماز کے لئے کسی بھی اجتماع کو روکنے کے لئے کانسٹیبل اصغر خان کو عیدگاہ پر تعینات کیا گیا تھا۔ انہوں نے مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے گھروں میں نماز پڑھیں ، پھر خود ہی تنہا نماز ادا کرنے کا فیصلہ کیا۔

اسی اثنا میں وہاں پہنچنے والے حسن پور کے ایس ایچ او آر پی شرما نے کانسٹیبل کے ساتھ عبادت میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا۔ اچانک راستے پر چل رہے ایک ادمی نے اپنا موبائل میں تصویر کو قید کر لیا۔ 

ایس ایچ او شرما نے کہا ، “اصغر شریف آدمی ہے۔ وہ میرے بھائی کی طرح ہے۔ وہ نہایت عقیدت کے ساتھ اپنا فرض نبھا رہے ہیں۔ حسن پور کے لوگ اس کی باتیں سنتے ہیں۔ اسی لئے میں نے انہیں عیدگاہ میں تعین کیا تھا تاکہ مقامی مسلمانوں سے عید کی نماز کے لئے جمع نہ ہونے کی تاکید کی جائے ، جس کو انہوں نے بغیر کسی پریشانی کے حل کیا۔

“چونکہ اس کی ڈیوٹی کی وجہ سے ان کو نماز پڑھنے میں تاخیر ہوئی، اس لئے انہوں نے فیصلہ کیا کہ اپنا جیک تولیہ زمین پر پھیلا کر نماز پڑھی۔ 

انھوں نے تمام ہندوستانیوں کی فلاح و بہبود کے لئے دعا کرتے ہوئے ، میں نے بھی ان کے ساتھ شامل ہونے کا فیصلہ کیا ، “انسپکٹر نے بتایا

اصغر ’گایتری منتر‘ اور ہنومان چالیسا کو جانتے ہیں اور ہمیشہ تمام مذہبی کاموں میں حصہ لیتے ہیں۔