اترپردیش چیف منسٹر یوگی ادتیہ ناتھ کے والدآنند سنگھ بشٹ دنیا سے چل بسے

,

   

لکھنؤ: چیف منسٹر اترپردیش یوگی ادتیہ ناتھ کے والد آنند سنگھ بشٹ کا آج صبح تقریبا 10.45 بجے دیہانت ہوگیا۔ وہ دہلی کے ایمس میں زیر علاج تھے۔ عہدیداروں نے یہ بات بتائی۔ وہ ایمس کے گیسٹرانٹرالوجی ڈپارٹمنٹ میں زیر علاج تھے۔

انہیں جاریہ سال کے 13 مارچ کو ایمس منتقل کیاگیا تھااور کئی دنوں سے انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا۔ ایک عہدیدار نے بتایا کہ جس وقت یوگی ادتیہ ناتھ کو یہ صدمہ کی خبر سنائی گئی تھی وہ اس وقت کوویڈ۔ 19 کے پیش نظر ایک میٹنگ میں تھے۔