وزیر اعظم مودی دہلی سے ورچول آغاز کریں گے ۔ دونوں تلگو ریاستوں کو سنکرانتی کا تحفہ
حیدرآباد /12 جنوری ( سیاست نیوز ) دونوں تلگو ریاستوں میںسکندرآباد و وشاکھاپٹنم کے درمیان چلنے والی ’وندے بھارت ایکسپریس ٹرین ‘ کے ا فتتاح کا شیڈول تبدیل ہوگیا ۔ وزیر اعظم نریندر مودی پہلے 19 جنوری کو سکندرآباد ریلوے اسٹیشن سے اس کا افتتاح کرنے والے تھے ۔ تاہم وزیر اعظم کا دورہ حیدرآباد ملتوی ہوگیا ہے ۔ جس سے تلگو عوام کو سنکرانتی تہوار کا تحفہ دینے چار دن قبل وزیر اعظم نریندر مودی 15 جنوری کو صبح 10 بجے دہلی سے ورچول وندے بھارت ریل کا افتتاح کریں گے ۔ سکندرآباد اسٹیشن پر منعقد ہونے والے پروگرام میں مرکزی وزیر ریلوے اشونی ویشنو‘مرکزی وزیر سیاحت جی کشن ریڈی کے علاوہ ریلوے عہدیدار شرکت کریں گے ۔ ملک کی 8 ویں وندے بھارت ریل سکندرآباد سے نکل کر ورنگل ، کھمم ، وجئے واڑہ ، راجہ مہیندرا ورم سے وشاکھاپٹنم پہونچے گی ۔ وندے بھارت ایکسپریس ریل چہارشنبہ کو وشاکھاپٹنم ریلوے اسٹیشن پہونچی ۔ چیر کار کوچس سے پوری طرح لیس یہ ٹرین تیز رفتاری سے منزلوں تک پہونچے گی ۔ عہدیداروں کا کہنا ہے کہ اس ٹرین میں سفر کیلئے مسافرین بے چین ہیں ۔ وشاکھاپٹنم ریلوے اسٹیشن کے سپرنٹنڈنٹ سریش نے بتایا کہ ٹرین کا یہ سفر آرام دہ ہوگا اور 8.40 گھنٹوں میں یہ ٹرین وشاکھاپٹنم سے سکندرآباد پہونچے گی۔ اسٹیشن پر حکام نے معائنہ کے بعد ٹرین کو نیو کوچ کامپلکس کو روانہ کردیا ہے ۔ لوکو پائلٹ کے کیبن سے جڑے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے پوری ٹرین کی نگرانی کی جاتی ہے ۔ اس ٹرین میں ایسا نظام ترتیب دیا گیا کہ کوچ کے دروازے لوکو پائلٹ کے کنٹرول میں کھولے اور بند کئے جاتے ہیں۔ مسافرین کی ایمرجنسی کیلئے گیٹ پر ٹاک بیاک کی سہولت فراہم کی گئی ہے ۔ ایک کشادہ بیت الخلاء اس کوچ کی خاصیت ہے ۔ محکمہ ریلوے کو وندے بھارت ایکسپریس کے سفر کا وقت اور کرایہ کی تفصیلات کا اعلان کرنا ہے ۔ سکندرآباد سے وشاکھاپٹنم کا فاصلہ 699 کیلومیٹر ہے ۔ دہلیاور جموں کے درمیان وندے بھارت ٹرین چل رہی ہے ۔ جن کے درمیان 655 کیلومیٹر کا فاصلہ ہے ۔ اس سفر کیلئے 1665 روپئے ٹکٹ قیمت مقرر کی گئی ہے اور ساتھ ہی ایگزیکیٹیو چیر کار ٹکٹ کی قیمت 3055 روپئے ہے ۔ چونکہ سکندرآباد وشاکھاپٹنم کے درمیان فاصلہ کچھ زیادہ ہے اس لئے کرایہ بھی زیادہ ہے ۔ ن