اجئے دیوگن نے بیوی اور بیٹی کی صحت سے متعلق افواہوں کو مسترد کیا

   

٭ بالی ووڈ اداکار اجئے دیوگن نے اپنی بیوی اداکارہ کاجول اور اپنی بیٹی نیسا کی صحت سے متعلق افواہوں کو مسترد کردیا۔ انہوں نے کہا کہ کاجول اور نیسا دونوں بالکل صحتمند ہیں۔ ان کی صحت سے متعلق افواہیں بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے یہ وضاحت اس رپورٹ کے منظرعام پر آنے کے بعد کی جس میں بتایا گیا کہ کاجول نے اپنی بیٹی کو کوروناوائرس کی علامتوں کے ظاہر ہونے کے بعد درمیانی شب ہاسپٹل لے گئی تھیں۔