اجمیر اور پشکر میں امیت شاہ کا پتلا نذرآتش

   

اجمیر: ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر پر پارلیمنٹ میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے بیان کے خلاف جمعہ کو اجمیر اور پشکر میں امیت شاہ کا پتلا جلا کر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اجمیر میں امبیڈکرائٹ تنظیموں سے وابستہ ریزرو کلاس نے ضلع کلکٹر کے دفتر کے باہر مظاہرہ کرتے ہوئے امیت شاہ کا پتلا جلایا اور کلکٹر کے ذریعہ صدر کے نام ایک میمورنڈم سونپ کر ان کے استعفیٰ اور عوامی معافی کا مطالبہ کیا۔ سابق ایم ایل اے ڈاکٹر راج کمار جے پال، میونسپل کارپوریشن میں اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر دروپدی کولی اور ریاستی کانگریس سکریٹری ڈاکٹر سنیل لارا نے مظاہرے کی قیادت کی۔تمام نے شاہ کی بابا صاحب امبیڈکر کی توہین کی سخت مذمت کی ہے اور ان سے پورے ملک سے معافی مانگنے کی اپیل کی ہے ۔ ریاستی کانگریس کے نائب صدر اور سابق ایم ایل اے نسیم اختر انصاف کی قیادت میں امیت شاہ کے خلاف مظاہرہ کیا گیا اور پشکر کے امبیڈکر اڈیان کے باہر ان کا پتلا جلایا گیا۔ مسٹر انصاف نے کہا کہ وزیر داخلہ جیسے ذمہ دار عہدے پر فائز شخص کے ذریعہ بھارت رتن ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کی توہین کسی بھی طرح قابل برداشت نہیں ہے ۔