اجمیر: راجستھان میں اجمیر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نے ایک وکیل کے ساتھ پولس کی بدتمیزی کے معاملے میں منگل کے روز مسلسل دوسرے دن بھی کام کا بائیکاٹ کیا اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے باہر احتجاج کیا۔بار اسوسی ایشن کے صدر چندر بھان سنگھ راٹھوڑ نے کہا کہ ایسوسی ایشن کی جانب سے پولیس سپرنٹنڈنٹ کو ایک میمورنڈم دیا گیا ہے جس میں سیول لائنز تھانے کے انچارج چھوٹے لال مینا کو فوری طور پر ہٹانے کی درخواست کی گئی ہے لیکن آج دوسرے دن بھی کوئی مثبت اقدام نہیں کیا گیا۔ جس کی وجہ سے وکلاء میں غم و غصہ پایا جاتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ وکلاء نے تین روز تک عدالتی کام کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔بار ایسو سی ایشن کے سکریٹری راجیش یادو نے بتایا کہ کل شام 9 نومبر کو وکیل بھانوپرتاپ سنگھ پارٹی کی کال پر سول لائنز تھانے گئے تھے ۔ جہاں تھانہ انچارج چھوٹے لال مینا نے انہیں ناشائستہ زبان استعمال کرکے ہراساں کیا۔