اجمیر میں کرفیو موثر رہا

   

اجمیر : راجستھان کے اجمیر میں ریاستی حکومت کے عوامی نظم وضبط کرفیو کا بڑااثر دیکھنے کو ملا۔شہر میں اشیائے ضروریہ کی دکانوں اور ہنگامی خدمات کے علاوہ باقی سرگرمیاں ٹھپ رہیں۔ چھوٹے بڑے تمام مذہبی مقامات بند رہے ۔اجمیر میں خواجہ صاحب کی درگاہ میں زیارت پوری طرح بندرہی اورباہر سے درگاہ پہنچے زائرین کو سڑک پرواقع درگاہ کے نظام گیٹ پر ہی حاضری لگاکر صبر کرنا پڑا۔ درگاہ کے باہر پولیس کاسخت پہرہ رہا جس کے سبب کوئی بھی زائرین درگاہ میں داخل نہیں ہوسکا۔ اتنا ہی نہیں درگاہ کے اندربھی تقریباً ویرانی چھائی رہی۔