اجنبی خاتون کی دوستی و ہراسانی پر ایک شخص کی خودکشی

   

حیدرآباد۔/18 اپریل، ( سیاست نیوز) بیوی سے بے وفائی اور اجنبی خاتون پر اعتماد ایک شخص کی موت کا سبب بن گیا۔ یہ واقعہ چندا نگر پولیس حدود میں پیش آیا۔ جہاں 35 سالہ محمد مجاہد نے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلیا۔ پولیس چندا نگر کے مطابق مجاہد پیشہ سے میستری تھا جو پاپی ریڈی کالونی میں بیوی بچوں کے ہمراہ خوشحال زندگی بسر کررہا تھا اس دوران ایک اجنبی خاتون سے اس کی پہچان ہوگئی اور تعلقات قائم ہوگئے اس نے اپنی بیوی کو نظرانداز کرنا شروع کردیا۔ بیوی بچوں سے لاپرواہی اور تنگ نظری کا شکار خاتون گھر چھوڑ کر بچوں کے ساتھ چلی گئی اور دوسری خاتون بھی مجاہد سے انجان ہوگئی اور مبینہ طور پر ہراساں کرنے لگی۔ جس پر مجاہد نے کل نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔