اجیت ریڈی، چیف منسٹر کے او ایس ڈی مقرر

   

حیدرآباد۔ 23 ڈسمبر (سیاست نیوز) انڈین ڈیفنس اسٹیٹ سرویس (آئی ڈی ای ایس) عہدیدار، بی اجیت ریڈی کو چیف منسٹر اے ریونت ریڈی کے آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی (او ایس ڈی) کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔ چیف سکریٹری شانتی کماری نے کل اس سلسلہ میں احکام جاری کئے۔ اجیت ریڈی کو حال میں ڈیپوٹیشن پر ریاستی حکومت میں خدمات انجام دینے کیلئے مامور کیا گیا ہے۔ قبل ازیں انہوں نے سکندرآباد کنٹونمنٹ بورڈ میں کام کیا۔ فی الوقت وہ بنگلورو میں برسرکار ہیں۔ اجیت ریڈی ابتداً پانچ سال کی مدت کیلئے ڈیپوٹیشن پر ہوں گے۔