احتجاجی ملازمین اور میٹرو ریل مینجمنٹ کے درمیان مذاکرات ناکام

   

تنخواہوں میں 800 روپئے کا اضافہ، ڈیوٹی پر رجوع نہ ہونے پر ملازمتوں سے برطرفی کا انتباہ
حیدرآباد۔/4 جنوری، ( سیاست نیوز) تنخواہوں میں اضافہ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ہڑتال کرنے والے حیدرآباد میٹرو ریل کے ملازمین اور مینجمنٹ کے درمیان مذاکرات ناکام ہوگئے۔ حیدرآباد میٹرو ریل مینجمنٹ نے موجودہ تنخواہوں میں 800 روپئے کا اضافہ کرنے کا تیقن دیا۔ ڈیوٹی پر رجوع نہ ہونے والے ملازمین کو ملازمتوں سے برخواست کردینے کا انتباہ دیا۔تاہم دوسری جانب تنخواہوں کو 12 ہزار سے بڑھا کر 20 ہزار روپئے کرنے کا مطالبہ کیا۔ میٹرو ریل ملازمین کی ہڑتال آج دوسرے دن بھی جاری ہے۔ ملازمین تنخواہوں میں اضافہ کے ساتھ میٹرو ریل میں مفت سفر کے علاوہ دوسری سہولتیں فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے منگل سے اپنی ہڑتال کا آغاز کیا ہے۔ میٹرو ٹکٹنگ کا عملہ اپنی خدمات کا بائیکاٹ کرتے ہوئے اوپل میٹرو ڈپو کے روبرو احتجاج کیا اور ایجنسی کے نمائندوں پر الزام عائد کیا وہ نوٹس جاری کرتے ہوئے ملازمتوں سے برطرف کردینے کی دھمکی دے رہے ہیں۔ تقریباً ہم پانچ سال سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ مگر ہماری تنخواہوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔ ن