احتجاج کررہے کسانوں کے لئے دلجیت دوسانجہ نے دیا1کروڑ کا عطیہ

,

   

نئی دہلی۔دلجیت دوسانجہ اور کنگانا راناوت کی ایک دوسری سے ان لائن بحث وائرل ہونے کے ایک روز بعد پنجابی اداکار اور گلوکارہ نے دہلی کی سرحد پراحتجاج کررہے کسانوں کو ایک کروڑ کاعطیہ پیش کیاہے۔

مرکز کے تین نئے زراعی قانون کے خلاف احتجاج کررہے کسانوں کی کھل کر دلجیت دوسانجہ حمایت کررہے ہیں۔

مذکورہ عطیہ کاخلاصہ پنجابی گلوکار سنگا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں کیاہے۔ انہوں نے دلجیت دوسا نجہ کی ستائش اور انکشا ف کیاکہ درالحکومت میں شدید سردی کے دوران احتجاج کررہے کسانوں کے احتجاج کو جاری رکھنے کے لئے انہیں درکار بلانکٹس اور گرم ملبوسات کی خریدی کے لئے ایک کروڑ روپئے کا دلجیت دوسانجہ نے عطیہ دیاہے۔

سنگا نے پنجابی میں تعریف کرتے ہوئے کہاکہ”شکریہ بھائی‘ ایک نے کسانوں کے لئے ان کے گرم کپڑوں کے لئے ایک کروڑ روپئے کا عطیہ دیا ہے او رکوئی جانتا بھی نہیں ہے۔ او رآپ نے اس کا ایک پوسٹ بھی نہیں کیاہے۔

آج کل تو لوگ 10روپئے کا عطیہ دیکر اپنامنھ بند نہیں رکھ سکتے ہیں“

https://www.instagram.com/p/CIaZuybJl6I/?utm_source=ig_web_button_share_sheet

اس کے علاوہ ہفتہ کے روز مذکورہ گلوکار نے سنگھو سرحد پراحتجاج کررہے کسانوں کے ساتھ بھی شامل ہوئے ہیں۔ کسانوں سے خطاب کرتے ہوئے دلجیت نے کہاکہ ”آپ سب کو سلام ہے۔ آپ لوگوں نے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔

آنے والوں نسلوں کایہ کہانی سنائی جائے گی۔ کسانوں کے مسئلے سے کسی کو توجہہ ہٹانے نہیں چاہئے“۔انہوں نے مزیدکہاکہ ”میں حکومت سے درخواست کرتاہوں‘ مسئلہ سے بھٹکیں نہیں۔ کسانوں سے متعلق کسی بھی مسئلہ پر یہاں بات نہیں ہورہی ہے۔

جوکچھ کسان چاہتے ہیں حکومت کو وہ تسلیم کرناچاہئے۔ تمام پرامن یہاں پربیٹھیں ہیں۔ یہاں پر کوئی خون خرابہ کی بات نہیں ہورہی ہے۔ ہر کوئی ٹوئٹر پر ٹوئٹس کررہا ہے“۔