احتجاج کے مقام پر کسانوں نے اٹومیٹک روٹی مشین نصب کی۔ ویڈیو

,

   

اس کو نصب کرنے کا مقصد احتجاج کے مقام پر آسانی اور تیزی کے ساتھ روٹیوں کی تیاری کو یقینی بنانا ہے۔


نئی دہلی۔ دہلی کے سنگھو اور تکری سرحد وں پر نہایت پرامن انداز میں احتجاج کررہے کسانوں کے پاس اب روٹیاں تیار کرنے والی مشین بھی موجود ہے۔ اسی کا ایک ویڈیو سوشیل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائیرل ہورہا ہے۔

ویڈیو میں روٹیاں بنانے والی ایک بڑی مشین دیکھی جاسکتی ہے جس کے متعلق بتایا جارہا ہے کہ ایک گھنٹہ میں وہ 2000روٹیاں تیار کرسکتی ہے۔

آپ دیکھ سکتے ہیں کس طرح گوندا ہوئے اٹے کے گولی مشین میں ڈالنے کے بعد مشین کچھ سیکنڈس میں ہی روٹی کو گول کررہا ہے۔اس کو نصب کرنے کا مقصد احتجاج کے مقام پر آسانی اور تیزی کے ساتھ روٹیوں کی تیاری کو یقینی بنانا ہے۔

مرکزی حکومت کی جانب سے لائے گئے تین زراعی قوانین کے خلاف ہندوستان بھر میں جاری ملک میں طوفان کھڑا کردیاہے۔

اس احتجاج کی وجہہ سے ہر شعبہ کے کسان اس احتجاج سے جڑرہے ہیں۔


YouTube video


این ڈی ٹی وی میں شائع خبر کے بموجب یہ خود بخود روٹی تیار کرنے والے مشین عام طور پر امرتسر کے سنہرے

گرودوارہ کے اطراف واکناف میں استعمال کی جاتی ہے جہاں پر ہزاروں لوگوں کا کھانا تیار کیاجاتا ہے۔

مذکورہ کسانوں نے ایک روز قبل ”پرامن“ بھارت بند کا اعلان کیاتھا۔ مذکورہ کسانوں 27نومبر سے دہلی کے باہر احتجاج پر بیٹھے ہوئے ہیں