نئی دہلی: ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس نے چہارشنبہ کو احمد آباد ایرپورٹ پر ایک برازیلی شہری کو 3.221 کلو گرام کالی کوکین کے ساتھ گرفتار کیا جس کی مالیت 32 کروڑ روپے ہے۔ یہ گرفتاری مخصوص انٹیلی جنس کی بنیاد پر اس وقت کی گئی جب برازیلین شہری ساؤ پالو ایرپورٹ سے احمد آباد انٹرنیشنل پہنچے۔ حکام نے بتایا کہ ابتدائی طور پر مسافروں کی ٹرالی یا کیبن بیگ میں کوئی چھپا ہوا نہیں ملا۔ تاہم بیگ کی بنیاد اور دیواروں میں غیر معمولی طور پر موٹا ربڑکا مواد پایا گیا تھا۔ ابتدائی طور پر ٹسٹنگ کٹ کا استعمال کرتے ہوئے کینائن اسکواڈ کے معائنہ اور فیلڈ ٹسٹنگ کا بھی کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔