اخوان المسلمون سے رابطہ،6 صحافی گرفتار

   

قاہرہ ۔ 2 اکٹوبر (ایجنسیز) مصر میں سکیورٹی حکام نے مصدقش نامی فیکٹ چیکنگ اور تحقیقاتی پلیٹ فارم کی پوری ادارتی ٹیم کے 6 صحافیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔مصری وزارتِ داخلہ نے الزام لگایا ہے کہ یہ صحافی کالعدم اخوان المسلمون کے میڈیا نیٹ ورک کیلئے کام کر رہے تھے اور بیرونِ ملک سے مالی معاونت حاصل کرکے مبینہ طور پر جعلی خبریں تیار کرتے تھے۔وزارتِ داخلہ کے مطابق پلیٹ فارم بیرونِ ملک سے چلایا جا رہا تھا اور اس کا تعلق اخوان المسلمون کی میڈیا کمیٹی سے تھا۔حکام نے الزام لگایا کہ مصر میں موجود افراد خبری مواد تیار کرکے بیرونِ ملک موجود منتظمین کو بھیجتے تھے۔