اداکارائیں دوسرے درجہ کا کردار نہیں کرنا چاہتی

   

ممبئی۔فلموں میں مرد کردار کو مرکزی کردار اور اہمیت دی جاتی ہے اور ایسی فلموں کا نہ صرف بالی ووڈ بلکہ پوری دنیا میں مردوں سے چلنے والی فلموں نے سینما گھروں پر غلبہ حاصل کیا ہے لیکن چونکہ ہم اس وقت ہندی فلم انڈسٹری کے بارے میں بات کرنا چاہتے ہیں تو توجہ اسی پر مرکوز ہے۔ بالی ووڈ خبری نے حال ہی میں تاپسی پنو کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو لیا ، جو بہترین اداکاراؤں میں سے ایک ہیں۔ ہندی فلموں میں مردوں کا تسلط اور اسے آہستہ آہستہ تبدیل کرنے کا رجحان بڑھ رہا ہے۔حالیہ برسوں میں کئی ایک ایسی فلمیں پردے کی زینت بنی ہے جن میں مرکزی کردار کسی خاتون کا رہا اور ان فلموں کو مقبولیت بھی حاصل ہوئی ہے۔ اداکارہ تاپسی پنو نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ان دنوں اداکارہ بالی ووڈ میں کس طرح مرد سرپرستی کے خلاف اپنی ایک شناخت بنارہی ہیں۔اس بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہ تاپسی پنو نے کہا کہ آج کل اداکارئیں کس طرح مرد کردار کی مرکزیت والی فلموں کومسترد کررہی ہیں یا جہاں مردوں کے زیر اثر فلموں میں ان کے پاس کچھ کرنے کو نہیں ہے یعنی ایسی فلمیں وہ کرنا ہی نہیں چاہتی جہاں فلم میں ساری توجہ مرد پر مرکوز ہوتی ہے اور ہیروئین کا کردار برائے نام ہوتا ہے۔تاپسی پنو مزید کہا کہ میرے خیال میں خاموش انداز بہت سی اداکارہ ایسا کررہی ہیں اور وہ ان فلموں کو قبول ہی نہیں کررہی ہے جس میں ان کا کردار صرف ایک نام کا اضافہ ہو۔ اب آپ حقیقت میں دیکھ سکتے ہیں کہ مخصوص قداور قابلیت کی اداکارائیں کسی مرد کی فلم میں محض ایک کردار بننے سے انکار کرتی ہیں ، جب تک کہ ان کے پاس کوئی خاص کام یا نبھانے کیلئے کوئی اچھا کردار نہ ہو۔ بطور ایک اداکار یہ صرف منصفانہ ہے کہ آپ جانتے ہیں کہ مناظر یا رول کے چھوٹے بڑے ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا لیکن کردار کی اہمیت ہونی ضروری ہے ۔ اگر آپ نے حال ہی میں دیکھا وہ اداکارہ جو اپنی ساکھ کے لیے مشہور ہیں انہوں نے ایسی فلموں میں کام کرنا چھوڑ دیا ہے جہاں محض ان کا کردار ایک نام کے سواکچھ نہیں۔یادرہے کہ اس وقت بالی ووڈ میں خواتین کو مرکزی کردار میں پیش کرنے کا ایک نیا رجحان چل رہا ہے ۔
کیارا اپنی شناخت کی خواہاں
اداکارہ کیارا اڈوانی نے کہا ہیکہ انہیں سجمھ میںنہیںآرہا ہے کہ ہیما مالنی کے ساتھ موازنہ پر کس طرح کا رد عمل ظاہر کیا جائے۔کیارا کو اس وقت ہیما مالنی سے موازنہ کیا جارہا ہے لیکن نوجوان اداکارہ اپنی شناخت کی خواہاں ہے۔