اداکارہ و ماڈل پونم پانڈے کیخلاف ایف آئی آر درج

   

ممبئی: 2 فروری کو سوشل میڈیا پر پونم پانڈے کی موت کی خبر سامنے آئی۔ جس نے سب کو چونکا دیا۔ پوسٹ میں لکھا گیا کہ ان کی موت سروائیکل کینسر کی وجہ سے ہوئی۔ اس صورتحال میں 24 گھنٹے بعد اداکارہ نے اپنی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی موت نہیں ہوئی اور یہ خبر اس لیے پھیلائی گئی کیونکہ وہ سروائیکل کینسر کے بارے میں لوگوں میں آگاہی پیدا کرنا چاہتی تھیں۔لیکن شاید لوگوں کو ان کا بیداری کا طریقہ بالکل پسند نہیں آیا، جس کی وجہ سے انہیں سوشل میڈیا سے لے کر حقیقی زندگی تک مسلسل ٹرول کیا جا رہا ہے اور اب ان کیخلاف ایک اور تحریری شکایت سامنے آئی ہے۔ خیال رہے کہ وکیل علی کاشف خان دیشمکھ نے اداکارہ پونم پانڈے اور ان کی پی آر نکیتا شرما اور ایجنسی ہٹر فلائی کیخلاف مختلف دفعات کے تحت عوام کو دھوکہ دینے اور ملک میں دھوکہ دہی پھیلانے کے نام پر شکایت درج کرائی ہے۔ واضح ہو کہ وکیل علی کاشف خان نے اپنی شکایت میں کہا تھا کہ،اداکارہ نے سستی شہرت کے حصول کے لیے ’پبلسٹی اسٹنٹ‘ استعمال کیا ہے،جس نے نہ صرف عام لوگوں کے ذہنوں کو متاثر کیا ہے؛ بلکہ سنگین بیماریوں میں مبتلا خواتین کی زندگیوں کو بھی متاثر کیا ہے۔ شکایت میں مزید الزام لگایا گیا ہے کہ درخواست نے ذاتی فائدے کے لیے ہٹرفلائی اور اس کی پی آر ایجنسی کے ساتھ کام کیا ہے۔