اداکار پربھاس کے پرستاروں کی تھیٹر میں توڑ پھوڑ

   

حیدرآباد : /18 اگست (سیاست نیوز) شہر کے مصروف ترین علاقہ آر ٹی سی کراس روڈ پر ٹالی ووڈ اداکار پربھاس کے پرستاروں نے تھیٹر میں ہنگامہ آرائی کی ۔ یوگی فلم کا مشاہدہ کرنے پہنچنے والے پربھاس کے پرستاروں اور مداحوں نے سدرشن تھیٹر میں توڑ پھوڑ مچائی اور تھیٹر کے شیشے اور فرنیچر کو نقصان پہنچایا ۔ تھیٹر کے انتظامیہ نے فوری پولیس کو آگاہ کیا جس کے نتیجہ میں چکڑپلی پولیس نے دو افراد کو برسر موقع حراست میں لے لیا جبکہ تین فرار ہوگئے ۔