سرینگر ۔ 17 مئی (ایجنسیز) پوٹھوہار سے کشمیر تک پہاڑی زبان جہاں بول چال کا ایک اہم ذریعہ ہے وہاں بھرپور تخلیقی زبان بھی ہے۔ اس زبان کا رسم الخط موجود نہیں اور اسے مختلف علاقوں میں مختلف لہجوں میں بولا جاتا ہے۔ کومل راجہ پہاڑی زبان کے ادب کا ایک معتبر نام ہیں جو اپنی شاعری کے ذریعہ اس زبان کی ترویج کر رہی ہیں۔
جموں میں ایک مقبول یو ٹیوبر گرفتار
سری نگر۔ 17 مئی (یو این آئی) ٹریفک پولیس جموں نے جان لیوا سٹنٹ کرنے ،جانوں کو خطرہ میں ڈالنے اور نوجوانوں میں خطرناک رویہ کو فروغ دینے کے الزام میں ایک مقبول یو ٹیوبر اور سٹنٹ بائیکر کو گرفتار کیا۔گرفتار شدہ کی شناخت جیتندر شرما عرف جانو کے طور پر کی گئی ہے ۔ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ جموں ٹریفک پولیس نے جتیندر شرما ولد نریندر شرما ساکن ہائوس نمبر A 466 گاندھی نگر جموں کو جمعہ کے روز گرفتار کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ خاص طور پر سدھرا فلائی اوور پر اپنی بائیک پر خطرناک سٹنٹ کرنے کے لیے مشہور تھا۔
ان کا کہنا ہے کہ جتیندر عرف جانو، جو ’موٹو وی لاگر جانو سٹنٹس‘کے نام سے ایک یو ٹیوب چینل چلاتا ہے جس کے 20 لاکھ فالوورز ہیں، کو ماضی میں عوام کی طرف سے رپورٹ کیا گیا کہ وہ نہ صرف اپنی جان کو خطرے میں ڈال رہا ہے بلکہ سدھرا بائی پاس، رنگ روڈ، جموں-سانبا روڈ وغیرہ سمیت مختلف شاہراہوں پر بہت سے راہگیروں کی جان بھی خطرے میں ڈال رہا ہے۔