ادتیہ نے بھارت جوڑو میں حصہ لیا‘ مہارشٹرا کے ہنگولی میں راہول گاندھی کے ساتھ چلے

,

   

ادتیہ ٹھاکرے نے پارٹی کے ساتھیوں امباداس دانوے‘ جو ریاست کی قانون ساز کونسل میں اپوزیشن لیڈر ہیں اور سابق رکن اسمبلی سچن اہیر کیساتھ یاترا میں شامل ہوئے ہیں۔


ہنگولی۔ شیو سینا (بالا صاحب ٹھاکرے) لیڈر اور سابق مہارشٹرا منسٹر ادتیہ ٹھاکر نے کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا میں ہنگولی کے کالامنور میں شامل ہوئے ہیں‘ جہاں پر پڑوسی ضلع ناندیڑھ سے یاترا پہنچی تھی‘ اور راہول گاندھی کے ہمراہ انہوں نے پد یاترا بھی کی۔

ادتیہ ٹھاکرے نے پارٹی کے ساتھیوں امباداس دانوے‘ جو ریاست کی قانون ساز کونسل میں اپوزیشن لیڈر ہیں اور سابق رکن اسمبلی سچن اہیر کیساتھ یاترا میں شامل ہوئے ہیں۔

انہوں نے گاندھی کا پدیاترا میں ساتھ دیا جو ملک بھر میں پدیاتر ا کی قیادت کررہے ہیں جو اپنے 65ویں دن میں داخل ہوگئی ہے۔ کیرالا سے کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اورادتیہ ٹھاکرے نے راستے میں کھڑے لوگوں کا ہاتھ ہلاکر جواب دیا ہے۔

ناندیڑھ کے سینی گاؤں میں اردھا پور تعلقہ پہنچنے کے ساتھ ہی یاترا میں شامل لوگوں پر پھول برسائے گئے تھے جس کے ساتھ ہی ضلع ہنگولی کے چورا مبا پھاٹا میں یاترا داخل ہوئی۔

ہنگولی میں مارچ کے استقبال میں لوگوں کی آمد ہوئے جس میں عورتیں او ربچے بھی شامل تھے جواپنے ساتھ ایک ہاتھی بھی لے کر ائے تھے۔یاترا کی حمایت میں جو لوگ سڑکوں پر موجود تھے ان میں ’ون رینک ون پنشن“ کے نافذ کی مانگ کرنے والے 22سابق فوجی بھی تھے۔

ایک سابق فوجی صاحب راؤ ہونی نے کہاکہ ”ہمیں احساس ہورہا ہے کہ اس مانگ (او آر او) کو کانگریس ہی پورا کرسکتی ہے“۔

راستے میں کھڑے لوگو ں سے بات کرتے ہوئے گاندھی آگے بڑھ رہے تھے۔ جمعرات کے روز نیشنلسٹ کانگریس لیڈر سوپریا سولے اورجیتند اوحاد نے بھی مارچ میں حصہ لیاتھا۔

وہیں این سی پی سربراہ کو بھی مارچ میں شامل ہونے کی دعوت دی گئی ہے‘ وہ خرابی صحت کی وجہہ سے شامل نہیں ہوسکیں گے۔ شیو سینا(یو بی ٹی) سربراہ ادھوٹپاکر کو بھی یاترا کے مہارشٹرا مرحلے کے دوران شامل ہونے کی دعوت دی گئی ہے۔