اراضی تنازعہ میں طلبی، ایک شخص نے پولیس اسٹیشن کی دہلیز پر دم توڑ دیا

   

حیدرآباد ۔ 20 نومبر ( سیاست نیوز) اراضی معاملہ میں پولیس اسٹیشن طلبی ایک شخص کی مشتبہ موت کا سبب بن گئی ۔ یہ واقعہ سائبرآباد پولیس کمشنریٹ کے حدود نارسنگی میں پیش آیا ، جہاں نعیم نامی شخص پولیس اسٹیشن میں گرپڑا ، اس شخص کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ شیخ نعیم الدین کو ایک اراضی کے معاملہ میں آج نارسنگی پولیس اسٹیشن طلب کیا گیا اور نعیم پولیس اسٹیشن پنچنے کے بعد کرسی پر بیٹھا ہوا تھا کہ اچانک نیچے گرپڑا جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں وہ فوت ہوگیا ۔ نعیم کے ہمراہ اس وقت ان کا بیٹا موجود تھا ۔ تاہم نعیم کی اچانک موت کی وجوہات کا پتہ نہ چل سکا ، پولیس مصروف تحقیقات ہے۔