’’ارتھ‘‘ ری میک میں جیکلین کریں گی سمیتا پاٹل کا کردار

   

بالی ووڈ ایکٹریس جیکلین فرنانڈیز کو 1982 میں آئی فلم ارتھ کا ری میک بنا رہے میکرز نے فلم کا حصہ بننے کا آفر دیا ہے۔ 1982 میں آئی کلاسک فلم ارتھ کو ڈائرکٹر مہیش بھٹ نے بنایا تھا۔ ذرائع کے مطابق جیکلین کو ایکٹریس سمیتا پاٹل کے رول کو نبھانے کا آفر ملا ہے۔ بتادیں کہ سال 2017 میں شرد چندن نے فلم ارتھ کے ری میک کا اعلان کیا تھا اور بتایا تھا کہ اس میں ساوتھ ایکٹریس ریوتی ایک اہم کردار نبھا رہی ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ریوتی نے فلم ارتھ کے تمل ری میک میں بھی کام کیا تھا جسے ڈائرکٹر بالو مہندر نے بنایا تھا ریوتی نے تمل ری میک میں ایسا کردار نبھایا تھا جو 1982 میں آئی ارتھ میں ایکٹریس شبانہ اعظمی نے نبھایا تھا۔ ایک ذرائع کے مطابق اس کے ساتھ ہی فلم کے میکرز نے اب جیکلین کو حال ہی میں فلم کا آفر دیا جیکلین ارتھ جیسی آئیکانک فلم کا حصہ بننے کے لئے بیقرار ہے۔ انہو ںنے اس فلم کے لئے اپنی رضامندی بھی دے دی ہے۔ اب صرف فلم کو سائن کرنا باقی ہے۔ بتادیں کہ 1982 میں آئی فلم ارتھ کی کہانی اپنے وقت سے کافی آگے کی تھی۔