ارجنٹینانے انگلینڈ کوشکست دی، اسپین سے خطابی مقابلہ

   

اٹلانٹا، 16 جولائی (آئی اے این ایس) دفاعی چمپئن ارجنٹینا نے فیفا ورلڈکپ 2026 کے سیمی فائنل میں سنسنی خیز واپسی کرتے ہوئے انگلینڈ کو 2۔1 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔ اینزو فرنانڈیز اور لاوتارو مارٹینیزکے آخری لمحات میں کیے گئے گولز نے ارجنٹینا کو یادگار فتح دلائی، جبکہ اب لیونل میسی کی قیادت میں ٹیم اتوارکو نیویارک، نیو جرسی میں اسپین کے خلاف خطاب کے دفاع کے لیے میدان میں اترے گی۔ارجنٹینا نے اس فتح کے ساتھ ورلڈکپ سیمی فائنلز میں اپنا صد فیصد ریکارڈ برقرار رکھتے ہوئے مسلسل چھٹا سیمی فائنل جیت لیا۔ دوسری جانب گزشتہ تین ورلڈکپ میں دوسری مرتبہ سیمی فائنل کھیلنے والی انگلینڈ کی ٹیم 1966 کے بعد پہلی بار فائنل کھیلنے کا خواب پورا نہ کر سکی۔انگلینڈ نے 33 ویں منٹ میں برتری حاصل کی، جب مورگن راجرز نے دائیں جانب سے شاندارکراس دیا، جس پر گورڈن نے نہویل مولینا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے گیندکو ایمیلیانو مارٹینیزکے جال میں پہنچا دیا۔ میچ کے آغاز سے ہی دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ پہلے ہاف میں دونوں جانب سے محدود مواقع بنے۔ جان اسٹونز نے ڈیکلن رائس کی فری کک پر ہیڈرکھیلا جو ہدف سے باہر چلا گیا، جبکہ دوسری جانب اینزو فرنانڈیزکا طاقتور شاٹ کراس بار کے اوپر سے گزرگیا۔دوسرے ہاف میں ارجنٹینا نے حملوں کا سلسلہ تیزکیا۔ جولین الواریز نے جارڈن پِک فورڈکو آزمائش میں ڈالا، تاہم انگلینڈ کے گول کیپر نے عمدہ بچاؤکیا۔ اس کے بعد تھامس ٹوکل کی ٹیم دفاعی انداز اختیار کرتی گئی جبکہ ارجنٹینا مسلسل دباؤ بڑھاتا رہا۔ متبادل کھلاڑی نیکوگونزالیزکا ہیڈر پِک فورڈ نے شاندار انداز میں روک لیا، جبکہ الیکسس میک الیسٹرکا ہیڈرگول پوسٹ سے ٹکرا گیا۔ بالآخر مسلسل دباؤ رنگ لایا اور شارٹ کارنر کے بعد لیونل میسی نے گیند اینزو فرنانڈیز کے حوالے کی، جنہوں نے باکس کے باہر سے زبردست شاٹ لگا کر مقابلہ 1۔1 سے برابرکردیا۔اضافی وقت کے تیسرے منٹ میں ارجنٹینا نے فیصلہ کن حملہ کیا۔ الیکسس میک الیسٹرکا شاٹ پوسٹ سے ٹکراکر واپس آیا، جس کے بعد لیونل میسی نے دوبارہ گیند سنبھالی اور دائیں جانب سے عمدہ کراس کیا، جس پر متبادل کھلاڑی لاوتارو مارٹینیز نے ہیڈرکے ذریعے گیند جال میں پہنچا کر ارجنٹینا کو 2۔1 کی فتح دلا دی۔