ارجن سنگھ اور دیبندو ادھیکاری بی جے پی میں شامل

   

کولکاتا: بیرک پورسے ممبر پارلیمنٹ ارجن سنگھ اور تملوک سے ترنمول کانگریس کے ممبر پارلیمنٹ دیبیندو ادھیکاری نے باضابطہ طور پر بی جے پی میں شمولیت آج اختیار کرلی ہے ۔ وہ دہلی میں بی جے پی ہیڈکوارٹر میں شامل ہوئے ۔بی جے پی کی مرکزی قیادت نے پریس کانفرنس کرکے ان دونوں لیڈروں کا خیرمقدم کیا۔ ارجن نے کہا کہ اس نے پارٹیوں کو تبدیل کیا تاکہ پارٹی کے کارکنوں کو ترنمول کانگریس کی دہشت سے بچایا جا سکے ۔ارجن سنگھ نے بعد میں کہاکہ ‘‘میں 2019 میں ایم پی بنا۔ بنگال میں 2021 میں پولنگ کے بعد تشدد کے واقعات کو سبھی نے دیکھا ہے ۔ 50 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ۔ میرے حلقے میں زیادہ تر لوگ مظلوم ہیں۔ پارٹی کارکنوں کو بچانے کیلئے مجھے وقتی طور پر پارٹی بدلنی پڑی۔