ارجن کپور اور راکل پریت پہلی بار کامیڈی فلم میں

   

راکل پریت سنگھ اور ارجن کپور پہلی بار کسی کامیڈی فلم میں ساتھ دیکھے جائیں گے۔ پروڈیوسرز نے کہا کہ فلم کا نام ابھی طے نہیں ہوا ہے۔ ٹی سیریز اور جئے انٹرٹینمنٹ مشترکہ طور پر فلم کو پروڈیوس کررہے ہیں۔ کاشوی نیراس فلم کو ڈائرکٹ کریں گے۔ انہوں نے اس سے پہلے 2013 میں آئی ایکشن تھرلر ’’ڈی ڈے‘‘ میں نکھل اڈوانی کے لئے معاون کیا تھا اور ٹی سیریز پی او ڈبلیو میں بھی اسسٹنٹ ڈائرکٹر کے طور پر بھی کام کیا تھا۔ اس فلم کو سرحد پار کے جوانوں کی پریم کہانی بتایا جارہا ہے۔ فلم کی کہانی کو انورجاچوہان، اور نائیر نے لکھا ارجن نے کہا میںایک اچھے خاندان میں پلا بڑھا ہوں۔ اس لئے سمجھتا ہوں کہ پریم ہی طاقت اور سہارے کا سب سے بڑا حصہ ہوتا ہے۔ فلم کی شوٹنگ پنجاب اور لاس انجلس میں ہوگی۔