اردغان کا دورہ پاکستان ملتوی

   

اسلام آباد ۔ 17 ۔ اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) ترک صدر رجب طیب اردغان کا پاکستان کو طئے شدہ دورہ ملتوی کردیا گیا۔ دفتر خارجہ نے آج یہاں یہ اعلان کیا۔ اس التواء کو بڑھتے بین الاقوامی دباؤ سے منسوب کیا جارہا ہے، جس میں ہندوستان کی طرف سے بھی انقرہ پر دباؤ ہے کہ شام میں کرد زیر قیادت فورسس کے خلاف سرحد پار کی جارحانہ کارروائی کو موقوف کیا جائے۔