اردغان کی روسی انرجی فرم گیس پروم کے چیئرمین سے ملاقات

   

استنبول : صدر ترکیہ رجب طیب اردغان نے استنبول کے قصر وحدالدین میں روسی انرجی فرم گیس پروم کے چیئر مین الیکسی میلر کو شرف ملاقات بخشا۔ ملاقات کے دوران ترکیہ میں گیس سنٹر کے قیام کے ساتھ ساتھ ترکیہ کو روسی گیس کی فراہمی کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ خیال رہے کہ روسی صدر ولادمیر پوٹن نے ترکیہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ روس سے یورپ سمیت دیگر ممالک کو قدرتی گیس کی ترسیل کیلئے سب سے قابل اعتماد راستوں میں سے ایک بن گیا ہے۔ انہوں نے ترکیہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم ترکی میں ایک بڑا مرکز قائم کر سکتے ہیں تاکہ گیس کے ترسیل کو یقینی بنایا جا سکے۔ صدر اردغان کا کہنا تھا کہ ہم نے روسی صدر کے ہمراہ ترکیہ سے یورپ کو قدرتی گیس کی ترسیل کے لیے مرکزی مقام بنانے کی ہدایت کی ہے یہ ایک بین الاقوامی ترسیل مرکز ہو گا۔
جاپان: پولیس کو 9 دن میں 2060 فون کالز کرنے والا گرفتار
ٹوکیو : جاپان میں پولیس کو 9 روز کے دوران دو ہزار 60 بار فون کالز کرنے پر معمر شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ اتنی زیادہ کالز کرنے کا مقصد وہاں موجود اسٹاف پر ٹیکس چور اور نالائق ہونے پر ناراضگی کا اظہار کرنا تھا۔ جاپان کے سیٹما پری فیکچر کے مذکورہ بالا شخص کی عمر 67 سال بتائی گئی ہے۔
اس نے اس سال 30 ستمبر سے 8 اکتوبر کے دوران پری فیکچورل پولیس ہیڈکوارٹرز کو مجموعی طور پر 2060 بار کالز کیں تاکہ ان پر اپنے غصے کا اظہار کر سکے اور ان سے کہا جائے کہ تم سب ملازمت سے برطرف کیے جانے کے قابل ہو۔