اردن میں اخوان المسلمون کے رہنما کا خطبہ جمعہ کے دوران انتقال

   

عمان /28 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اْردن میں اخوان المسلمون کے سرکردہ رہنما اور پارلیمان کے سابق اسپیکر عبداللطیف عربیات جمعہ کے روز خطبہ کے دوران انتقال کر گئے۔ الشیخ عبداللطیف عربیات عمان کی ایک مسجد میں جمعۃ المبارک کا خطبہ دے رہے تھے کہ اس دوران ان کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی۔ الشیخ عربیات 1933ء￿ کو اْردن کے مغربی شہر السلط میں پیدا ہوئے۔