اردن میں 10 نومبرکو پارلیمانی انتخابات

   

بیروت۔اردن میں پارلیمانی انتخابت اس سال 10 نومبر کو ہوں گے۔اردنی فرمانروا شاہ عبداللہ ثانی نے شاہی فرمان جاری کردیا۔ ویب سائٹ کے مطابق اردنی الیکشن کمیشن نے شاہی فرمان کے بعد پارلیمانی انتخابات 10 نومبر کوکروانے کا اعلان کیا ہے۔اردن کے میڈیا نے کہا ہے کہ ایوان شاہی نے پارلیمانی انتخابات کے اجرا کا فرمان قانونی ضوابط کے عین مطابق جاری کیا ہے۔اردنی قانون کے تحت شاہی فرمان کے اجرا کے دس روز کے اندر الیکشن کمیشن انتخابات کی تاریخ متعین کرنے کا پابند ہوتا ہے۔ کمشنری کونسل کے سربراہ احمد الکلالدۃ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے تمام حفاظتی انتظامات کرلیے۔