اردو ، فارسی کے جید عالم صاحبزادہ شوکت علی خان کا انتقال

   

ٹونک : عربک اینڈ پرشین انسٹی ٹیوٹ راجستھان ٹونک کے بانی ڈائریکٹر صاحبزادہ شوکت علی خان طویل علالت کے بعد گزشتہ رات جے پور کے ایک اسپتال میں انتقال کرگئے ۔ ان کی عمر 85 برس تھی۔وہ عربی فارسی اور اردوزبان کے جید عالم تھے ۔ انھوں نے اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر ٹونک کے عربک اینڈ پرشین انسٹی ٹیوٹ کو بین الاقوامی توجہ کا مرکز بنایا۔ اس ادارے کا آغاز انھوں نے ٹونک کی سعیدیہ ڈسٹرکٹ لائبریری کے زینے کے نیچے ایک چھوٹی سی جگہ پر ادارہ علوم شرقیہ کے نام سے کیا تھا جو ان کی بے پایاں کوششوں کے نتیجے میں آج بین الاقوامی سطح کا انسٹی ٹیوٹ ہے ۔ انھوں نے متعدد عربی اور فارسی کتب کا اردو میں ترجمہ کیا۔ وہ ایک علم دوست اور ادب نواز شخصیت تھے ۔