اردو اقطاع عالم میں مقبول

   

اقوام متحدہ میں زبان کا درجہ دینے پر لفظ کا خیرمقدم

ظہیرآباد ۔ اقوام متحدہ میں اردو کو زبان کا درجہ دینے پر لٹریٹری فورم ظہیرآباد نے دلی خیرمقدم کیا ہے ۔ صدر لفظ سعداللہ خان سبیل نے اپنے بیان میں کہا کہ اردو اپنی شرینی اور لطافت کے باعث اقطاع عالم میں مقبول ہوتی جارہی ہے جو اہل زبان کیلئے باعث افتخار ہے تاہم خود اردو بولنے والوں کی جانب سے اس زبان کے ساتھ بے اعتنائی بڑتی جارہی ہے ۔ بالخصوص اردو اساتدہ اپنے بچوں کو انگریزی ذریعہ تعلیم کا خوگر بنارہے ہیں ۔ انگریزی میڈیم طلباء کو کم از کم اردو دوسری زبان کی حیثیت سے پڑھانے سے بھی گریز کر رہے ہیں جو ’’ اس گھر کو آگ لگ گئی ، گھر کے چراغ سے ‘‘ کے مصداق اردو زبان خود اپنوں نے نقصان اٹھا رہی ہے ۔ صدر لٹریری فورم ظہیرآباد نے اولیائے طلباء سے خواہش کی ہے کہ خواہ کسی میڈیم سے وہ اپنے بچوں کو تعلیم دلوائیں لیکن انہیں دوسری زبان کی حیثیت سے اردو ضرور پڑھائیں ۔